Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



باپ کی موجودگی میں بیٹے کی کمائی کا حکم؟



سوال: مفتی صاحب مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ ایک بیٹا جو سعودی میں کما کر پروپرٹی خریدنے کے لئے پیسے بھیجتا گیا اور بیٹے کے نہ رہنے کی وجہ سے والد نے ان پیسوں سے پروپرٹی اپنے نام پر رجسٹرڈ کراتے گئے اور ان پروپرٹیوں سے جو کرایہ وغیرہ آتا رہا اس سے والد کے ذریعہ سبھی ۵/ لڑکوں اور ایک لڑکی کو اس پروپرٹی کا فائدہ ملتا رہا (صرف سعودی میں رہ رہے لڑکے اور اس کی بیوی کو چھوڑ کر) تو کیا اب اس پروپرٹی میں سبھی بیٹے اور بیٹی کا حصہ لگے گا جب کہ پروپرٹی صرف ایک لڑکے کے روپیوں کی ہے صرف نام والد کے ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: صورت مسؤلہ میں اگر بیٹے نے پروپرٹی خریدنے کے لئے رقم دے کر والد کو مالکانہ اختیار دے دیاتو جب والد نے اس رقم سے پروپرٹی خریدی وہ پروپرٹی والد کی ملکیت ہے اور اس میں سب برابر کے شریک مانے جائیں گے۔ اور اگر بیٹے نے پروپرٹی خریدنے کے لئے رقم والد کو دی ہے ان کو مالکانہ اختیار نہیں دیا ہے تو وہ زمین بیٹے کی ملکیت ہوگی۔

 



Leave a Comment