Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھنا؟



سوال: فرض نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھنا کیسا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: فرض نمازوں کے بعد آیت الکرسی پڑھنا نہ صرف جائز ہے بلکہ مستحب ہے۔ حدیث شریف میں نماز کے بعد اس کے پڑھنے کے فضیلت وارد ہوئی ہے:
من قرأ آیۃ الکرسی فی دبر کل صلاۃ مکتوبۃ لم یمنعہ من دخول الجنۃ الا أن یموت۔ (السنن الکبری للنسائی)
ترجمہ: جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے تو اس کے اور جنت کے درمیان صرف موت حائل ہے۔
البتہ سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھنا ثابت نہیں ہے۔

 



Leave a Comment