Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



ٹینک کے اوپر نماز؟



سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میرا سوال یہ ہے کہ میں جس کمرہ میں رہتا ہوں اسی کمرہ کے نیچے بیت الخلاء کا ٹینک ہے تو کیا اسی کمرہ میں ٹینک کے اوپر نماز پڑھنا جائزہے یانہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق:اگر ٹینک کی سطح جہاں کھڑے ہو کر نماز پڑھی جاری ہے پاک ہو، یا سطح تو ناپاک ہے لیکن اس کے اوپر ایسی جائے نماز یا بچھونا ڈال کر نماز ادا کی جائے جس کی سطح پر ناپاکی کا اثر محسوس نہ ہو اور وہاں بیت الخلاء کی بو نہ آتی ہو تو وہاں نماز پڑھ سکتے ہیں۔
بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع (1 / 472): (وأما) طہارۃ مکان الصلاۃ فلقولہ تعالی: أن طہرا بیتی للطائفین والعاکفین والرکع السجود وقال فی موضع: والقائمین والرکع السجود، ولما ذکرنا أن الصلاۃ خدمۃ الرب تعالی وتعظیمہ، وخدمۃ المعبود المستحق للعبادۃ وتعظیمہ بکل الممکن فرض، وأداء الصلاۃ علی مکان طاہر أقرب إلی التعظیم، فکان طہارۃ مکان الصلاۃ شرطًا، وقد روی عن أبی ہریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم أنہ نہی عن الصلاۃ فی المزبلۃ، والمجزرۃ، ومعاطن الإبل، وقوارع الطریق، والحمام، والمقبرۃ، وفوق ظہر بیت اللہ تعالی۔۔الخ واللہ اعلم

 



Leave a Comment