Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



شادی کی چند رسومات کا حکم؟



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسائل ذیل کے بارے میں: ۱ / شادی والے دن دولہے کی بھابھیوں کا از راہ رسم دولہے کے سرمہ لگانا یہ کیسا ہے؟
شادی کے موقع پر دلہے کے گلے میں نوٹوں کا ہار ڈالنا کیا یہ شرعا صحیح ہے یا نہیں؟
رخصتی کے موقع پر دلہن کا ڈولی میں بیٹھ کر اور دولہے کا گھوڑے پر بیٹھ کر گھر جانا کیسا ہے؟
رخصتی کے بعد یعنی دلہن کے شوہر کے گھر میں آنے کے بعد اس سے قرآن کریم پڑھوانا اور پھر منہ کھلوانے کے بعد دلہن کو دودھ پلانا (جسکو رسم بنالیا گیا ہے) آیا یہ شریعت میں جائز عمل ہے یا نہیں؟
دولہے یا دلہن کے ابٹن لگانا یہ شرعا کیسا عمل ہے؟ (یاد رہے کے دلہن کے ابٹن عام طور پر لڑکے کی طرف سے آنے والی عرتیں لگاتی ہیں اور دلہے کے ابٹن عام طور سے سالیاں وغیرہ لگاتی ہیں) تو ان کا یہ عمل شریعت کی رو سے کیسا ہے؟
ان مذکورہ 5/ مسائل کے مدلل ومفصل جوابات دیکر ممنون فرمائیں۔ نوازش عظیم ہوگی۔

 



Leave a Comment