Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



روایت کی تحقیق



سوال: ایک روایت کی تحقیق مطلوب ہے؟
کہ ایک دن آپ ﷺ کی رحمت جوش میں آئی تو آپ ﷺ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اے عائشہ، آج مانگو مجھ سے کیا مانگتی ہو؟ جو مانگو گی ملے گا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: حضور! اگر اجازت ہو تو میں اپنے والد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مشورہ کرلوں؟ دریائے رحمت جوش میں تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: جاؤ، کرلو مشورہ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے والد کے پاس حاضر ہوئیں اور ساری بات بتائی، پھر پوچھا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بتائیں میں کیا مانگوں آپ ﷺ سے؟ تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: عائشہ جاکے آپ ﷺ سے کہنا کہ معراج کی شب قربت خاص میں جو راز کی باتیں ہوئیں ان میں سے کوئی ایک بات بتادیں! اور کہا: عائشہ سنو، جو حضور ﷺ بتائیں، وہ آکر مجھے بھی بتانا۔ حضرت عائشہ حضور ﷺ کے پاس واپس تشریف لائیں، تو آپ ﷺ نے پوچھا: عائشہ ہوگیا مشورہ؟ کہا: جی ہوگیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: بتاؤ پھر کیا مانگتی ہو؟ عائشہ نے کہا: حضور معراج کی رات قربت خاص میں جو باتیں ہوئیں ان میں سے کوئی ایک بات بتائیں۔ آپ ﷺ مسکرادیے، مسکرانے کی دو وجہ تھیں: ایک تو یہ کہ میرے یارِ غار کا انتخاب کیساہے۔ اور دوسری وجہ یہ کہ اگر راز کی بات بتادوں تو پھر راز تو راز نہ رہا۔ چوں کہ آپ ﷺ نے وعدہ کیا تھا کہ جو مانگو گی ملے گا، اس لیے آپ ﷺ نے فرمایا: عائشہ سنو پھر ۔۔۔ جب میں قربت خاص میں پہنچا، میرے رب نے مجھ سے جو باتیں کیں، ان میں سے ایک بات یہ تھی کہ میرے رب نے فرمایا: اے میرے محبوب! آپ کی امت میں سے اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کا ٹوٹا ہوا دل جوڑ دے تو مجھ پر لازم ہے کہ میں اسے بغیر کسی حساب کے جنت میں داخل کردوں گا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب و باللہ التوفیق: کافی تلاش کرنے کے بعد بھی یہ روایت ہمیں نہیں ملی، اس لیے اس واقعے کو بیان کرنے سے پرہیز کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment