Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نماز میں دو سورتوں کے درمیان میں ایک سورت کو چھوڑنا؟



السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ نماز
سوال: کیا ایک رکعت میں سورۃ والضحی اور دوسری رکعت میں سورہ والتین لگانے سے نماز میں کراہت آجاتی ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: فرض نماز میں اگر دو سورتیں دو رکعتوں میں پڑھی جائیں اور دونوں سورتوں کے درمیان میں کوئی مختصر سورت (جس میں دو رکعتوں کی واجب قراء ت نہ ہوسکتی ہو)جان کر چھوڑ دی جائے تو قصداً ایسا کرنا مکروہِ تنزیہی ہے۔ آپ نے جن سورتوں کی مثال دی ہے ان کے درمیان سورہ الم نشرح ہے، جس میں آٹھ آیات ہیں اور آٹھ آیات سے دو رکعت کی واجب قرائت ادا ہوسکتی ہے، اس لیے اگر سورہ الم نشرح درمیان میں چھوڑ دی تو کراہتِ تنزیہی بھی نہیں رہے گی۔ فقط واللہ اعلم
الدر المختار وحاشیۃ ابن عابدین (رد المحتار1/ 546): (قولہ: ویکرہ الفصل بسورۃ قصیرۃ) أما بسورۃ طویلۃ بحیث یلزم منہ إطالۃ الرکعۃ الثانیۃ إطالۃ کثیرۃ فلایکرہ، شرح المنیۃ۔ کما إذا کانت سورتان قصیرتان، وہذا لو فی رکعتین۔

 



Leave a Comment