Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



عصر مثل اول پر پڑھنا؟



سوال: کیا عصر کی نماز مثل وقت شروع ہونے کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟ اگر کہیں جانا ہو اور عصر کی نماز چھوٹنے کا ڈر ہو (مجبوری میں)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: کوشش تو یہی ہونی چاہیے کہ مسجد نہ ملنے کے اندیشے کی صورت میں اپنے رفیقِ سفر یا کسی اور کے ساتھ مل کر کسی جگہ دو مثل پر ہی باجماعت عصر کی نماز پڑھی جائے، حتی الامکان ایک مثل پر عصر نہ پڑھی جائے؛ کیوں کہ مفتی بہ قول عند الاحناف دو مثل پر ہی عصر پڑھنا ہے اور اس صورت میں بالیقین ذمہ فارغ ہوجائے گا؛ باقی اگر کبھی اس طرح کا موقع آجائے کہ ایک مثل پر عصر نہ پڑھنے کی صورت میں نماز یا جماعت کے بالکلیہ فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو پھر مجبوری میں مثل اول پر بھی عصر ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ (درمختار مع الشامی) واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment