Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



غسل کے بعد دانتوں میں کچھ پھنسا رہ جانا؟



سوال: اگر غسل کرنے کے بعد دانتوں میں کچھ پھنسا رہ جائے تو کیا غسل ہو جائے گا؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: غسل سے پہلے دانتوں میں پھنسی ہوئی چیز یاد آجائے اور اسے بآسانی نکالنا ممکن ہو تو نکال لینا چاہئے اور اگر نکالے بغیر ہی غسل کر لیا تو بھی غسل درست ہو جاتا ہے کیوں کہ دانتوں میں پھنسی ہوئی کھانے کی چیز نرم اور قلیل مقدار میں ہونے کی وجہ سے پانی پہونچنے سے مانع نہیں ہوتی۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment