Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نماز میں ثنا کا حکم؟



سوال: مفتی صاحب نماز میں ثناء پڑھنا کیسا ہے اسکے ترک سے نماز ہو جائے گی؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز میں تکبیر تحریمہ کے بعد قرائت سے پہلے امام، مقتدی اور منفرد سب کے لئے ثناء پڑھنا سنت ہے۔ جان بوجھ کر اسے چھوڑنا خلافِ ادب ہے۔ لیکن نماز ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment