Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



چاليس دن كي عبادت



سوال: میں بنگال سے ہوں، میں نے یہ بات سنی ہے جو آدمی اللہ کے راستے میں 40دن نیک عمل میں رہتے ہیں اللہ اُسکے دل میں علم اور حکمت کے بارش کرتے ہیں۔کیا یہ حدیث ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اس طریقہ کی ایک روایت ملتی ہے لیکن محدثین نے منکر، موضوع، ضعیف کا حکم لگایا ہے۔
حدیث کی عبارت پر غور فرما لیں۔
حَدَّثَنا عَبد اللَّہِ بْنُ مُحَمد بْنِ سَلَمٍ، حَدَّثَنا حمید بن زَنْجَوَیْہِ، حَدَّثَنا أبو أیوب الدمشقی، حَدَّثَنا عَبد الملک بْن مہران الرفاعی، حَدَّثَنا مَعْنُ بْنُ عَبد الرَّحْمَنِ عَنِ الحَسَنِ، عَن أبِی مُوسی الأشْعَرِیِّ، قال: قال رَسُولُ اللَّہِ ﷺ مَن زَہِدَ فِی الدُّنْیا أرْبَعِینَ یَوْمًا وأخْلَصَ فِیہا العِبادَۃَ أخْرَجَ اللّٰہُ تَعالی عَلی لِسانِہِ یَنابِیعَ الحِکْمَۃِ مِن قلبہ۔ (الکامل فی الضعفاء) وہذا متنہ منکر، وعَبد الملک بْن مہران لَہُ غیر ما ذکرت، وہو مجہول لیس بالمعروف
دوسری چیز مطلق کو کسی ایک پر مقید کرکے کہنا کہ ایسا اسی عمل کے کرنے پر ہوگا یہ صحیح نہیں ہے۔

 



Leave a Comment