Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



جمع بین الصلاتین کا حکم؟



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال: سعودی عرب میں بارش کے دنوں ظہر اور عصر ایک ساتھ اور اسی طرح مغرب و عشاء کو جمع کرتے ہیں تو کیا ہم ان کے ساتھ نماز پڑھ لیں یا پھر اپنے وقت پر پڑھیں اکیلے؟ رہنمائی کی درخواست ہے۔
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: قرآن و حدیث کی روشنی میں امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے جو مسئلہ مستنبط کیا ہے وہ یہ کہ ہر نماز کو اس کے وقت میں پڑھنا فرض ہے، بارش ہو یا کوئی اورعذر، ایک ساتھ دو وقتوں کی نماز ادا کرنا (خواہ جمع تقدیم کے طور پر ہو یا تاخیر کے طور پر) جائز نہیں ہے، ایسی صورت میں جو نماز وقت سے پہلے پڑھی گئی وہ صحیح نہیں ہوگی؛ البتہ بعض دیگر ائمہ کے نزدیک بارش وغیرہ کی وجہ سے جمع بین الصلاتین جائز ہے، سعودی عرب میں جو لوگ ایسا کرتے ہیں غالباً ان کا مسلک دوسراہے۔ بہرحال حنفی مقتدی کو قبل از وقت پڑھی جانے والی نماز کی جماعت میں شرکت نہ کرنی چاہئے، اس سے اس کی نماز ادا نہ ہوگی، وقت آنے پر اسے دوبارہ پڑھنا فرض ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیں: چند اہم عصری مسائل (140/1)۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment