Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



اسپنج کی صف پر سجدہ؟



سوال: اسپنج کی صف پر سجدہ کرنا کیسا ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایسے اسپنج پر نماز پڑھنا جائز ہے، جس پر سجدہ کرنے کی صورت میں سر زمین پر ٹک جائے خواہ تھوڑا دباؤ کے ذریعے ٹکے اور زمین کی سختی محسوس ہو، البتہ اگر اسپنج اتنا موٹا اور نرم ہو کہ سجدہ کرنے کی صورت میں دھنستا ہی چلاجائے اور ایک جگہ پر ٹکے نہیں تو ایسے اسپنج پر سجدہ ادا نہیں ہوگا۔
البحر الرائق شرح کنز الدقائق (3/ 270): وَالْأَصْلُ کَمَا أَنَّہُ یَجُوزُ السُّجُودُ عَلَی الْأَرْضِ یَجُوزُ عَلَی مَا ہُوَ بِمَعْنَی الْأَرْضِ مِمَّا تَجِدُ جَبْہَتُہُ حَجْمَہُ وَتَسْتَقِرُّ عَلَیْہِ وَتَفْسِیرُ وِجْدَانِ الْحَجْمِ أَنَّ السَّاجِدَ لَوْ بَالَغَ لَایَتَسَفَّلُ رَأْسُہُ أَبْلَغَ مِنْ ذَلِکَ فَیَصِحُّ السُّجُودُ عَلَی الطِّنْفِسَۃِ وَالْحَصِیرَۃِ وَالْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالسَّرِیرِ وَالْعَجَلَۃِ إنْ کَانَتْ عَلَی الْأَرْضِ؛ لِأَنَّہُ یَجِدُ حَجْمَ الْأَرْضِ، بِخِلَافِ مَا إذَا کَانَتْ عَلَی ظَہْرِ الْحَیَوَانِ؛ لِأَنَّ قَرَارَہَا حِینَءِذٍ عَلَی الْحَیَوَانِ کَالْبِسَاطِ الْمَشْدُودِ بَیْنَ الْأَشْجَارِ۔ فقط واللّٰہ اعلم

 



Leave a Comment