Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



مردو عورت کا ستر؟



سوال: مرد کا مرد کے سامنے ستر اور عورت کا عورت کے سامنے ستر کیا ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: 1- مرد کا ستر ناف کے نیچے سے گھٹنے کے نیچے تک ہوتا ہے۔
وھی- أی: العورۃ- للرجل ما تحت سرتہ إلی ما تحت رکبتہ (تنویر الأبصار مع الدر والرد، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، 76/2، ط: مکتبۃ زکریا دیوبند)
2- عورت کا ستر بھی عورت کے سامنے وہی ہے جو مرد کا ہے. اگر فتنہ اور شہوت کا خوف نہ ہوتو ایک مسلمان عو رت دوسری مسلمان عورت کی ناف اور گھٹنے کے درمیانی حصہ کے علاوہ تمام بدن دیکھ سکتی ہے۔ غیر مسلم عورت یا فسق و فجور میں مبتلا مسلمان عورت یا ایسی عورت جو دوسروں کے سامنے پوشیدہ جسم کی صفات بیان کرے ان کے سامنے مسلمان عورت کو پیٹ، پیٹھ، سینہ، پنڈلیاں بھی چھپانا ضروری ہوگا۔
در مختار میں ہے: ”(وتنظر المرأۃ المسلمۃ من المرأۃ کالرجل من الرجل) وقیل: کالرجل لمحرمہ، والأول أصح، سراج. (وکذا) تنظر المرأۃ (من الرجل) کنظر الرجل للرجل (إن أمنت شہوتہا فلولم تأمن أو خافت أو شکت حرم استحساناً کالرجل ہو الصحیح فی الفصلین، تاترخانیۃ معزیاً للمضمرات۔ (6/371) فقط واللّٰہ اعلم

 



Leave a Comment