Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



حروفِ مقطعات کی انگوٹھی پہن کر بیت الخلاء جانا؟



سوال: حروفِ مقطعات کی انگوٹھی پہن کر بیت الخلاء جاسکتے ہیں یا نہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: بیت الخلاء میں ایسی انگوٹھی یا لاکٹ پہن کے جانا،جس پر لفظِ اللہ یا حروفِ مقطعات لکھے ہوں جائز نہیں ہے، ایسی انگوٹھی یا لاکٹ باہر رکھ کے پھر داخل ہونا چاہیے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تھے تو اپنی انگوٹھی اتار کر باہر ہی رکھ دیتے تھے۔ (سنن أبی داوؤد، کتاب الطھارۃ، باب ما یقول الرجل إذا دخل الخلاء)
اگر یہ چیزیں کسی چیز میں لپٹی ہوئی ہوں یا جیب میں ہوں یا لاکٹ گریبان میں قمیص کے نیچے چھپا ہوا ہو توان کے ساتھ بیت الخلاء میں جانے کی گنجائش ہے؛لیکن بہتر پھر بھی یہی ہے کہ یہ اشیاء باہر رکھ کے اندر جائیں۔

 



Leave a Comment