Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



جائے ملازمت میں قصر؟



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک مدرسہ میں پڑھاتاہوں جومیرے گھرسے تقریباً 140/ کیلومیٹرہے اورمیں دوہفتے میں گھرجاتاہوں 13دنوں کے بعد۔ تومیں مدرسے میں اتمام کروں یاقصر؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسؤلہ میں آپ پر اپنی جائے ملازمت میں قصر نماز پڑھنا لازم ہے۔البتہ اگر آپ کبھی اس شہر میں 15 دن ٹھہرنے کی نیت سے گئے ہوں (خواہ پندرہ دن ٹھہرے بھی ہوں یا نہیں) اور اس کے بعد سے مسلسل یہاں آرہے ہوں اور آپ کا سامان یہاں پڑا ہے تو اس صورت میں یہ شہر آپ کا وطن اقامت بن چکا ہے، اس صورت میں آپ یہاں پوری نماز پڑھیں گے خواہ یہاں ایک دن کے لیے بھی آئیں۔ اور یہ شہر اس وقت تک آپ کے لیے وطن اقامت رہے گا جب تک آپ کا سامان یہاں موجود ہے اور آپ کی نیت مستقل منتقل ہونے کی نہ ہوجائے۔ جب اس شہر کو مستقل چھوڑنے کا ارادہ ہوگا اس وقت اتمام (پوری نماز پڑھنے) کا حکم ختم ہوگا اس وقت پندرہ دن سے کم کے لیے جانے پر قصر لازم ہوگی۔
(البحر الرائق،2/134، باب المسافر) قال ابن نجیم ؒ: وطن الاقامۃ یبقیی ببقاء الثقل و ان اقام بموضع الاٰخر۔
(الدر المختار علی الصدر رد المختار:1/584،باب المسافر) ویبطل بمثلہ اذا لم یبقی لہ بالاول اہل،فلو بقی لم یبطل بل یتم فیھا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment