Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



معتکف کا بات کرنا؟



سوال: معتکف جمعہ کی نماز ادا کرنے کیلئے جامع مسجد جاتے وقت راستہ میں سلام کا جواب دے سکتا ہے یا نہیں؟ اور ضرورت کے وقت کلام یا اشارہ کرسکتا ہے یا نہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: اعتکاف والا جب کسی شرعی عذر مثلا نماز جمعہ کے لئے مسجد سے باہر نکلے تو اسے ضرورت سے زائد ایک لمحہ بھی باہر نہ ٹھرنا چاہیے، البتہ راستے میں چلتے چلتے کسی سے کوئی بات کر لے یا چلتے چلتے بیمار پُرسی کر لے تو جائز ہے لیکن اس غرض سے راستے میں ایک لمحہ بھی رُک گئے یا راستہ تبدیل کیا تو اعتکاف ٹُوٹ جائے گا۔

 



Leave a Comment