Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



اعتکاف کی قضاء؟



سوال: مسنون اعتکاف ٹوٹ جانے کی صورت میں اسکی قضاء واجب ہے یا نہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: سنت اعتکاف ٹوٹنے کی صورت میں ایک دن ایک رات کی قضا لازم ہے، یہ یاد رہے کہ اگرجان بوجھ کر بلاکسی عذر کے اعتکاف توڑدیا تو اس کی وجہ سے معتکف گناہ گار ہوگا اس پر توبہ استغفار کرنا بھی لازم ہے۔اور اگر کسی عذر مثلاً کسی سخت بیماری یاتکلیف کی بنا پر اعتکاف توڑا تو قضالازم ہے، البتہ گناہ نہیں ہوگا۔

 



Leave a Comment