Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



معتکف کس ضرورت کی وجہ سے باہر نکل سکتا ہے؟



سوال: معتکف کون کون سی ضرورت کی وجہ سے مسجد کے باہر جا سکتا ہے؟ مفصل جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: معتکف اعتکاف کے دَوران دو وجوہات کی بنا پر (احاطہ) مسجِد سے باہرنکلنے کی اجا زت ہے: (1) حاجت شرعی (2) حاجت طبعی۔
حاجتِ شرعی مَثَلًا نمازِجمعہ (اگر وہاں جمعہ نہ ہوتا ہو تو معتکف کا جمعہ کی نماز کیلئے دوسری مسجد میں) ادا کرنے کیلئے جانا یا اذان کہنے کیلئے جانا (یعنی اذان دینے کی جگہ) اِحاطہئ مسجِد سے باہر ہو وغیرہ۔
حاجتِ طبعی کہ مسجد میں پوری نہ ہو سکے جیسے پاخانہ، پیشاب، وضو اور غسل کی ضرورت ہو تو غسل، مگر غسل و وضو میں یہ شرط ہے کہ مسجد میں نہ ہو سکیں۔

 



Leave a Comment