Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



طواف میں سینہ کا کعبہ کی طرف کرنا؟



سوال: طواف کرتے وقت اگر ہمارا سینہ کعبہ شریف کی طرف ہو جائے تو کیا ایسا کرنے سے طواف فاسد ہو جاتا ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: حالتِ طواف میں کعبہ شریف کی طرف سینہ کرنایا پشت کرنابالکل ممنوع ہے، اگر کسی نے ایسا کیا تو جتنے حصہ میں سینہ یا پیٹھ کعبہ کی طرف کرکے چلا ہے،اُتنے حصہ کا طواف نہیں ہوگا، اس کا اعادہ کرنا ہوگا، اعادہ میں یا تو الٹے پاؤں اتنا حصہ پیچھے آجائے، لیکن اگر رش کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو تو اس پورے چکر کا اعادہ کرلے۔
الدر المختار وحاشیۃ ابن عابدین (رد المحتار) (2/ 494): (قولہ: ولو عکس) بأن أخذ عن یسارہ وجعل البیت عن یمینہ، وکذا لو استقبل البیت بوجہہ أو استدبرہ وطاف معترضا کما فی شرح اللباب وغیرہ (قولہ: فلو رجع) أی إلی بلدہ قبل إعادتہ۔ فقط واللّٰہ اعلم

 



Leave a Comment