Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



مردوں کے لئے چاندی کے علاوہ انگوٹھی کا استعمال



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال یہ ہے کہ مردوں کے لئے ہیرے وغیرہ کی انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟ پوری وضاحت کے ساتھ ارسال فرمائیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: مردوں کے لیے صرف چاندی کی انگوٹھی پہننا درست ہے، وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ اس کا وزن 4/ گرام 374 ملی گرام سے زیادہ نہ ہو، اس کے علاوہ کسی اور دھات یا پتھر مثلاً ہیرے کی انگوٹھی پہننا مردوں کے لیے جائز نہیں ہے۔ (درمختار مع الشامی، 517/9، ط: زکریا اور فتاوی رشیدیہ (594/5
نوٹ: ہیرے کی انگوٹھی پہننے کا عدمِ جواز اس صورت میں ہے جب انگوٹھی کا حلقہ ہیرے کا ہو، اگر حلقہ ہیرے کا نہیں؛ بلکہ صرف نگینہ ہیرے کا ہے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ہے، یعنی مرد چاندی کی انگوٹھی میں ہیرے کا نگینہ لگواسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment