Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



استلام کرتے وقت سینہ کعبہ کی طرف کرنا؟



سوال: طواف کے ہر چکر پر استلام کرتے وقت اگر سینہ کعبہ شریف کی طرف کر لیا تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: دوران طواف حجر اسود اور رکن یمانی کے علاوہ خانہ کعبہ کی طرف سینہ یا پیٹھ کرنا مکروہ تحریمی یعنی ناجائز ہے، اور طواف کا کچھ حصہ بھی اگر اس طرح اداکیا کہ سینہ یا پشت خانہ کعبہ کی طرف رہی تو اتنے حصہ کے طواف کا اعادہ کرنا لازم ہے۔
چنانچہ حجر اسود اور رکن یمانی کے استلام کا طریقہ بھی حضرات فقہاء کرام نے یہ لکھا ہے کہ استلام کے وقت جب بیت اللہ کی طرف منہ کرے تو اپنے دونوں قدم اپنی جگہ قائم رکھنے چاہئییں، اور جب استلام سے فارغ ہوجائے تو چلنے سے پہلے یعنی کھڑا ہونے کی حالت میں اپنے دائیں طرف گھوم جائے، اور بیت اللہ کو اپنے بائیں جانب کرلے اور اسی حالت پر ہوجائے جس پر طواف کرتے ہوئے بیت اللہ کی طرف منہ کرنے سے پہلے تھا تاکہ طواف کا کچھ حصہ بیت اللہ کی طرف منہ کرنے کی حالت طے نہ ہو۔
لہذا دوران طواف حجر اسود اور رکن یمانی کے استلام کے علاوہ سینہ یا پشت بیت اللہ کی طرف رکھنے سے احتراز کرنا لازم ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

 



Leave a Comment