Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



شوہر کے انتقال کے بعد مہر کا حکم؟



السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ایک آدمی ہے اس نے اپنی بیوی کو مہر ادا نہیں کیا اور شوہر کا انتقال ہوگیا تو اب ادا کرنے کی کیا صورت ہے یا کچھ اور طریقہ ہے؟ برائے مہربانی جواب سے مطلع فرمائیں۔
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: بیوی کا مہر شوہر کے ذمہ قرض ہے جس کا اداکرنا واجب ہے۔ اگر ادا نہیں کیا اور مرگیا تو شوہر نے جو کچھ ترکہ چھوڑا ہے اس میں سے پہلے بیوی کا پورا مہر ادا کرنا واجب ہے۔ اس کے بعد ترکہ میں چوتھائی یا آٹھواں حصہ جو کچھ بھی حصہ بیوی کا بنتا ہو وہ حصہ بھی دینا واجب ہے۔
محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم مرسلاً: من کشف خمار امرأۃ ونظر إلیہا، فقد وجب الصداق دخل بہا، اولم یدخل۔ (السنن الکبریٰ للبیہقی، کتاب الصداق، دارالفکر بیروت11/51، رقم:14850)
وروی عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، انہ قال من کشف خمار امرأتہ ونظر إلیہا وجب الصداق دخل بہا، او لم یدخل وہذا نص فی الباب۔ (بدائع الصنائع، کتاب النکاح، فصل و اما بیان مایتاکد بہ المہر، 292/2)فقط واللّٰہ اعلم

 



Leave a Comment