Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



جس سے زنا کیا اسی سے نکاح کرنا؟



سوال: حضرت مفتی صاحب ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے وہ یہ کہ لڑکی اور لڑکا ایک جگہ رہ رہے تھے اور لڑکی کو حمل ٹھہر گیا، کیا اس لڑکی اور لڑکے کا آپس میں نکاح ہو سکتا ہے؟ اور اگر کسی نے معلوم نہ ہونیکی وجہ سے ان دونوں کا نکاح پڑھا دیا توکیا گناہ لازم ہو گا؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: زنا کرنے کی وجہ سے حمل ٹھہرنے کے بعد زانی سے نکاح کرنے کی صورت میں نکاح منعقد ہوجاتا ہے بلکہ بہتر ہے کہ اسی سے نکاح کردیا جائے۔ (کیوں کہ حاملہ سے نکاح کی ممانعت اس وقت ہے جب وہ کسی کے نکاح میں حاملہ ہوئی ہو اور پھر عدت میں ہو تو اس سے نکاح جائز نہیں ہے)۔ اور جس نے نکاح پڑھایا ہے اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ہے۔

 



Leave a Comment