Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



جوتا یا چپل پہن کر نماز پڑھنا؟



سوال: کیا جوتے یا چپل پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر سائل کی مراد مسجد میں جوتے سمیت جانا ہے تو چونکہ آج کل مسجد میں جوتوں سمیت آنے کو بے احترامی اور بے ادبی سمجھا جاتا ہے، اور مسجد کے گندہ ہونے کا بھی احتمال ہوتا ہے، اس لیے مسجد میں جوتا یا چپل پہن کر نہیں آنا چاہیے، بلکہ مسجد کی شرعی حدود کے باہر جوتے اتار دینے چاہئیں۔
اور مسجد کے علاوہ عام جگہ پر ہوں تو اگر جوتے پاک ہوں اور سجدہ کرتے وقت پاؤں کی انگلیاں جوتوں کے اگلے حصے کے ساتھ لگ جاتی ہوں تو ایسے جوتوں کے ساتھ نماز پڑھنا درست ہے، اور اگر جوتے ایسے ہوں کہ پاؤں کا اگلا حصہ یا کم از کم ایک انگلی بھی جوتے کے اگلے حصے تک نہ پہنچ سکے تو ایسے جوتے پہن کر نماز درست نہ ہوگی۔

 



Leave a Comment