Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



عدت پوری کئے بغیر نکاح کا حکم؟



سوال: اگر طلاق کے بعد عدت پوری کئے بغیر عورت نکاح کرلے تو کیا نکاح ہو جائے گا؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: واضح رہے کہ عدّت کے دوران نکاح کرنا شرعی طور پر جائز نہیں ہے، لہذا اگر کوئی شخص کسی عورت سے عدت کے دوران نکاح کر لیتا ہے تو شرعی طور پر سرے سے وہ نکاح منعقد ہی نہیں ہوگا۔ یعنی وہ نکاح باطل ہے۔

 



Leave a Comment