Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



استخارہ کب تک کرے؟



سوال: کسی ضروری کام کے لیے استخارہ کب تک کرنا چاہئے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: استخارہ کا مقصد رفع تردد ہے، اگر ایک دن میں کچھ معلوم نہ ہو اوردل کا خلجان دور نہ ہو تو دوسرے دن بھی ایسا ہی کرے، جب تک قلب کو طمانیت نہ ہواستخارہ کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے، ان شاء اللہ ضرور اس کام کی اچھائی یا برائی معلوم ہوجائے گی، استخارہ کے بعد ضروری نہیں کہ خواب کے ذریعہ ہی رہنمائی ہو، اصل یہ ہے کہ استخارہ کے بعد جس بات پر قلب مطمئن ہوجائے اسے اختیار کریں۔

 



Leave a Comment