Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



لفظ یا آیت کی تکرار کی وجه سے سجدہ سہو



السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
امید ہے کہ آپ خیر وعافیت سے ہوں گے ایک مسئلہ عرض کرنا ہے کہ اگر امام سے سورہ فاتحہ میں کوئي غلطی ہو جائے اور پھر اس غلطی کو درست کرنے کے لئے دوبارہ پڑهے تو کیا بغیر سجدہ سہو کے نماز درست ہو جائے گی یا نہیں؟ فقط والسلام
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وبالله التوفيق: سورة فاتحہ کے کسی حرف کی اصلاح کے لیے لفظ یا آیت کی تکرار کی تواس صورت میں سجدہ سہو واجب نہیں
ذکر فی الفوائد: لوقرأ فی الصلاة بخطا فاحش ثم رجع وقرأ صحیحا قال عندی صلاتہ جائزة وکذلک الاعراب۔ (الفتاوی الھندیة : ١\٨٢ باب زلة القارئ)

 



Leave a Comment