Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



نماز میں کل کتنے واجبات؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال: کیا فرماتے ھیں مفتیان کرام کہ نماز میں کل کتنے واجبات ھیں؟ مکمل طور پر وضاحت فرمائیں
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وباللہ التوفیق: درمختار میں نماز کے واجبات جو متفق علیہ ہیں، ذیل میں ذکر کیے جا رہے ہیں:۔
(۱) فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل کی تمام رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ پڑھنا۔ (۲) سورہ ملانا، فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل کی تمام رکعتوں میں۔ (۳) سورہٴ فاتحہ کو سورۃ پر مقدم کرنا۔ (۴) قرأة اور رکوع کے درمیان ترتیب رکھنا۔ (۵) تعدیل ارکان کرنا۔ (۶) قعدہ اولیٰ کرنا۔ (۷) دونوں قعدے میں تشہد پڑھنا۔ (۸) لفظ سلام کے ساتھ سلام پھیرنا۔ (۹) نماز وتر میں دعاء قنوت پڑھنا۔ (۱۰) تکبیرات عیدین کہنا (۶/ زائد) ۔ (۱۱) جہری نماز میں قرأة جہری کرنا۔ (۱۲) سرّی نماز میں آہستہ قرأة کرنا۔ (۱۳) مقتدی کا امام کے پیچھے خاموش رہنا۔ (۱۴) مقتدی کے لئے امام کی متابعت کرنا۔ بعض لوگوں نے دو چار واجبات اور لکھے ہیں مگر وہ مختلف فیہ ہیں۔ (درمختار مع الشامی: ۱/۱۴۳)

 



Leave a Comment