Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



شوہر غائب ہوجائے تو نکاح کا حکم



سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ اُمت مسئلہ مذکورہ کے بارے میں کہ ایک شخص تقریباً تین سال سے لا پتہ اور یہ بھی نہیں معلوم کہ زندہ ہے یا پھر انتقال کر گیا ہے تو معلوم یہ کرنا ہے کہ مذکورہ شخص کے بھائی کا نکاح مذکورہ شخص کی بیوی سے اگر کرا دیا جاے تو شرعاً ایسا کرنا کیسا ہے ؟ مکمل وضاحت فرماں دیں؟
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وباللہ التوفیق: اس عورت کو چاہئے کہ وہ اپنا معاملہ شرعی عدالت یا محمکمہ شرعیہ میں پیش کرے، اور وہاں سے اسے جتنی مہلت دی جائے، اس مدت کے گزرنے کے بعد آئندہ کے بارے میں فیصلہ کرے۔ (مستفاد: کفایت المفتی 6/212، الحیلۃ الناجزہ 59، فتاوی محمودیہ 8/172، احسن الفتاویٰ 5/420، کتاب النوازل: 10/115) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment