Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



انجکشن سے جانور کو حاملہ کرنا؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال: جانوروں میں انجیکشن کے ذریعے بیج رکھوانا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: انجکشن سے جانور کو حاملہ کرانے کا طریقہ خلافِ فطرت ہے، اِس سے اجتناب لازم ہے، اور اِس کے بجائے باقاعدہ جفتی کا طریقہ اپنانا چاہئے؛ تاہم اگر انجکشن کے ذریعہ حاملہ کرالیا گیا تو اُس سے جو بچہ پیدا ہوگا وہ حرام نہیں کہلائے گا۔ (مستفاد: فتاویٰ محمودیہ ۱۸؍۲۴۷ ڈابھیل)
قال اللّٰہ تعالیٰ: {لاَ تَبْدِیْلَ لِخَلْقِ اللّٰہِ} [الروم، جزء آیت: ۳۰]
یعني لا تبدلوا خلق اللّٰہ۔ (تفسیر المظہري ۲؍۴۵۶)
قال اللّٰہ تعالیٰ: {وَلآمُرَنَّہُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰہِ} [النساء، جزء آیت: ۱۱۹]
مستفاد: المتولد بین الأہلي والوحشي یتبع الأم۔ (شامي / کتاب الأضحیۃ ۶؍۳۲۲ دار الفکر بیروت، ۹؍۴۶۶ زکریا) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
(كتاب النوازل 14/416)

 



Leave a Comment