Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



جانور میں قربانی کی نیت



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال: حضرت اگرغریب نے گھر کے پالے ہوئے جانور میں قربانی کی نیت کرلی. تو کیا اس کو بدل سکتا ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وبا اللہ التوفیق: قربانی کرنے کی نیت سے جانور پال لیا تو اس جانور کی قربانی اِس نیت کی وجہ سے واجب نہ ہوئی۔
ولو ملک انسان شاة فنوی ان یضحی بہا او اشتری ولم ینو الاضحیة وقت الشراء ثم نوی بعد ذالک ان یضحی لا یجب علیہ سواء کان غنیاً او فقیرا اھ (الفتاوی الہندیة: ۵/۲۹۱، فی الباب الاول من کتاب الاضحیة)
فقط والله تعالي اعلم

 



Leave a Comment