Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



گوشت كي شرکاء کے درمیان تقسیم



سوال: مفتی صاحب کیا بڑے جانور میں سات افراد ہے اب اس کو تقسیم کرنے میں کیا ترتیب رہے گی یعنی سات افراد آ پس میں کیسے بانٹیں گے اسکی کیا صورت رہے گی؟
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وبالله التوفيق: اگر بڑے جانور میں کئی حضرات شریک ہوں تو ایسی اجتماعی قربانی کے جانور کا گوشت شرکاء کے درمیان تقسیم کرنا ہو تو وزن کر کے برابری کے ساتھ تقسیم کرنا لازم ہے، اندازے سے تقسیم کرنا جائز نہیں ہے، چاہے شرکاء کمی زیادتی پر راضی ہی کیوں نہ ہوں، البتہ اگر گوشت کی تقسیم کے وقت قربانی کے جانور کے دیگر اعضاء مثلاً کلہ، پائے، وغیرہ کو بھی گوشت کے ساتھ رکھ کر تقسیم کرلیا جائے تو پھر تول کر تقسیم کرنا لازم نہیں ہوگا، بلکہ اندازے سے کمی بیشی کے ساتھ تقسیم کرنا بھی جائز ہوگا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 317)
“ويقسم اللحم وزناً لا جزافاً إلا إذا ضم معه الأكارع أو الجلد) صرفاً للجنس لخلاف جنسه
فقط والله تعالي اعلم

 



Leave a Comment