Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے قرباني



سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دیں شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: بڑے جانور میں ایک حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سےبھی کیا جاتا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وبالله التوفيق: واضح رہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا شرعا لازم یا ضروری نہیں ہے٬ تاہم اگر کوئی شخص اپنی طرف سے واجب قربانی کرنے کے بعد محسن انسانیت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف سے بھی قربانی کرتا ہے٬ تو یہ بہت بڑی فضیلت اور ثواب کی بات ہے٬ لیکن اگر کوئی شخص ایسا نہ کرے٬ تو اس میں کوئی گناہ بھی نہیں ہے٬ لیکن ایسا ضروری سمجھنا کہ بڑے جانور میں ایک حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہونا ضروری ہے۔ ایسا نہیں ہے۔ فقط والله تعالي اعلم

 



Leave a Comment