Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



قربانی کرنے والے شخص كا ذی الحجہ كا چاند نظر آنے كے بعد بال اور ناخن كاٹنا



سوال:اگر کوئی شخص قربانی کا ارادہ کرے، تو کیا اس کے لیے ضروری ہے کہ جب ذی الحجہ کا چاند نظر آجائے تو اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے ؟ اور اگر کوئی شخص چاند نظر آجانے کے بعد اپنے بال اور ناخن کاٹ دیتاہے تو کیا یہ اس کے لیے جائز ہے ؟ اس کی قربانی ہوجائے گی؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
بسم الله الرحمن الرحيم
جواب: جس شخص کا قربانی کرنے كا ارادہ ہو، اُس کے لیے مستحب یہ ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد سے قربانی کرنے تک اپنے بال اور ناخن نہ کٹوائے، حدیث میں اس کی ممانعت آئی ہے، لیکن احناف کے نزدیک یہ ممانعت مکروہ تنزیہی پر محمول ہے، یعنی کاٹنا خلاف اولی ہے اور اِس کا قربانی کی ادائيگی و عدم ادائيگی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر کوئی شخص عشرہ ذی الحجہ میں بال یا ناخن کاٹ لے، تب بھی اُس کی قربانی بلا کراہت اداء ہوجائے گی۔
عن سلمة رضي اللّٰہ عنہا أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: اذا دخلت العشر، وأراد أحدکم أن یضحي، فلا یمس من شعرہ و بشرہ شیئاً۔۔۔ قال العثماني التھانوي: نہی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم من أراد التضحیة عن قلم الأظفار وقص الشعر في العشر الأول، والنہي محمول عندنا علی خلاف الأولی لما روي عن عائشة رضي اللّٰہ عنہا أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یبعث بہدیة، ولا یحرم علیہ شیء أحلہ اللّٰہ لہ حتی ینحر ہدیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (اعلاء السنن: ۱۷/ ۲۶۸۲۶۴، مفصلاً، کتاب التضحیة، باب ما یندب للمضحي في عشر ذي الحجة، ط: أشرفیة، دیوبند)

 



Leave a Comment