Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



قربانی کس پر واجب ہے؟



سوال: قربانی کس پر واجب ہے؟
بسم الله الرحمن الرحيم
جواب: ایسا آزاد شخص جو ایام قربانی میں بقدر نصاب مال، روپیہ پیسہ، سونا چاندی یا مال تجارت یا ضرورت سے زائد ساز و سامان کا مالک ہو، ایسے شخص پر قربانی واجب ہے۔نصاب پر سال گزرنا قربانی کے وجوب کے لئے شرط نہیں بلکہ ایام قربانی (۱۰/ ۱۱/ ۱۲/ ذی الحجہ) میں بھی اگر کوئی شخص صاحب نصاب ہوجاتا ہے تو اس پر بھی قربانی واجب ہے۔
عن أبی ہریرۃ رضی اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من وجد سعۃ فلم یضح فلا یقربن مصلانا۔ (مسند أحمد بن حنبل ۳/۱۲۳، رقم: ۶۵۲۸)
وأما شرائط الوجوب: منہا الیسار، وہو ما یتعلق بہ وجوب صدقۃ الفطر (إلی قولہ) والموسر فی ظاہر الروایۃ: من لہ مأتا درہم أو عشرون دیناراً أو شيء یبلغ ذٰلک سویٰ مسکنہ و متاع مسکنہ ومرکوبہ وخادمہ فی حاجتہ التی لا یستغنی عنہا۔ (ہندیہ، کتاب الأضحیۃ، زکریا قدیم ۵/۲۹۲، المحیط البرہانی، المجلس العلمی ۸/۵۵۴، رقم: ۶۷۷۰۱
، الفتاویٰ التاتارخانیۃ زکریا ۷۱/۵۰۴، رقم: ۹۴۶۷۲، شامی زکریا ۹/۳۵۴)

 



Leave a Comment