Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



عقیقہ کی دعا اور جانور ذبح کرنے کا طریقہ



سوال : مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ عقیقہ کی دعا اور جانور ذبح کرنے کا طریقہ کیا ہے، جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں؟ جزاکم اللہ
باسمہ سبحانہ و تعالیٰ
الجواب وباللہ التوفیق : عقیقہ کے جانور کو ذبح کرتے وقت یہ دعا پڑھے اللھم ھذہ عقیقۃ ابنی (لڑکے کا نام) دمھا بدمہ وعظمھا بعظمہ وجلدھا بجلدہ وشعرھا بشعرہ اللھم اجعلھا فداء لابنی (لڑکے کا نام) اور اگر لڑکی کا عقیقہ ہو تو ضمیر کو مذکر کے بجائے مؤنث بنائے۔ یعنی اللھم ھذہ عقیقۃ بنتی (لڑکی کا نام) دمھا بدمھا وعظمھا بعظمھا وجلدھا بجلدھا و شعرھا بشعرھا اللھم اجعلھا فداء لبنتی (لڑکی کا نام) اور اگر والد کے علاوہ دوسرا کوئی آدمی ذبح کرے تو ابنی یا بنتی کی جگہ بچہ اور اس کے باپ کا نام لے، دعاء مذکورہ کے ساتھ یہ بھی پڑھے، إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْض حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنْ الْمُشْرِكِينَ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيکَ لَهُ وَبِذَلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنْ الْمُسْلِمِينَ،
یہ دعائیں پڑھنا مسنون و مستحب ہے، ذبح کے وقت اللّٰھم منك ولك پڑھ کر بسم ﷲ الله اکبر کہہ کر ذبح کرے۔ اللہ کے نام سے ذبح کرنا ضروری ہے (مستفاد: فتاویٰ رحیمیہ) فقط واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment