Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کن لوگوں کو زکوۃ دینا جائز ہے



سوال: کن کن لوگوں کو زکوۃ دینا جائز ہے اور کن کن کو نا جائز؟
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وبالله التوفيق: اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد کو زکوۃ دینا جائز نہیں، اسی طرح شوہر بیوی ایک دوسرے کو زکوۃ نہیں دے سکتے، جو لوگ خود صاحب نصاب ہوں ان کو زکوۃ دینا جائز نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی حضرات کو زکوۃ دینے کا حکم نہیں، بلکہ اگر وہ ضرورت مند ہوں تو ان کی مد دغیر زکوۃ سے لازم ہے۔) اپنے بھائی، بہن،چاچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو زکوۃ دینا جائز ہے۔ (آپ کے مسائل اور ان کا حل، جلد: 5/143)

 



Leave a Comment