Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



زکوۃ دینے سے مال پاک ہو تا ہے



سوال: زکوۃ دینے پر کیا خوشخبری اور نہ دینے پر کیا وعید ہے؟
جواب: زکوۃ دینے سے مال پاک ہو تا ہے، اور حق تعالی کی رضا حاصل ہوتی ہے، اور نہ دینے سے مال نا پاک رہتا ہے، اور خدا تعالی ناراض ہوتا ہے۔ قرآن کریم اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں زکوۃ نہ دینے کے بہت سے وبال بیان فرمائے گئے ہیں، ایسامال سانپ کی شکل میں مال دار کو کاٹے گا اور کہے گا کہ: ”میں تیرا وہی مال ہوں جس کو تو جمع کر تا تھا اور خدا تعالی کے راستے میں خرچ نہیں کر تا تھا۔“ قرآن کریم او را حادیث شریفہ میں زکوۃ و صدقات کے بڑے فضائل بیان کئے گئے ہیں، اور زکوۃ نہ دینے پر شدید وعیدیں وارد ہوئی ہیں، ان کی تفصیل احادیث کی کتا بوں میں فضائل صدقات میں دیکھ لی جائے۔ (آپ کے مسائل اوران کا حل، جلد: 5/56)

 



Leave a Comment