Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



وراثت سے محرومی کی شرط



سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل ے بارے میں کہ: ایک شخص کی دو بیویاں ہیں مگر پہلی بیوی آٹھ سال سے الگ رہ رہی ہے۔ اب شوہر بیوی کو اس شرط کے ساتھ مکان دے رہا ہے کہ وہ اب دوسری بیوی اور اس کے بچوں کے درمیان نہیں آئے گی اور نہ اس کا اور اس کے بچوں کا وراثت میں کوئی حصہ رہے گا تو کیا ایسی شرط لگانے سے بچے اور بیوی وغیرہ وراثت سے محروم ہوجائیں گے؟ برائے مہربانی جواب سے نوازیں۔
باسمہ سبحانہ و تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق مسؤلہ صورت میں پہلی بیوي کو ہبہ کردہ مکان تو حسب شرائط اس کی ملکیت میں آجائے گا؛ لیکن شوہر کا یہ شرط لگانا کہ وہ بیوی اور اس بيوي سے شوہر کے بچے وراثت سے محروم ہوں گے یہ شرط شرعاً معبتر نہیں ہے بلکہ شوہر کے انتقال کے وقت اس کے جو بھی وارثین باحیات ہوں گے وہ حسب حصص شرعیہ وارثت کے مستحق ہوں گے۔
الارث جبری لا یسقط بالاسقاط۔ (تکملہ رد المحتار، کتا ب الدعویٰ، مطلب واقعۃ الفتویٰ ۷/۵۰۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دینی مسائل اور ان کا حل (مفتی محمد سلمان صاحب منصورپوری)

 



Leave a Comment