Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



ٹوٹی ہوئی چیز کا استعمال



سوال: عورتوں میں یہ بات مشہور ہے کہ کہ رات کے وقت جھاڑو دینے ، ٹوٹی کنگھی استعمال کرنے ، ٹوٹی یا بال پڑی ہوئی برتن استعمال کرنے ، ٹوٹا ہوا آئینہ دیکھنے سے گھر میں غربت آتی ہے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
بسم الله الرحمن الرحيم
جواب: یہ باتیں صرف مشہور ہیں کسی معتبر ومستند کتاب میں ان کی صراحت نہیں ہے؛ البتہ ٹوٹے ہوئے برتن کے استعمال کی (اس میں پانی وغیرہ پینے کی) حدیث میں ممانعت آئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

 



Leave a Comment