Post Details




Post Details


رمضان المبارک کی فضیلت



هر شخص جانتا ہے ک رمضان المبارک بہت فضائل کا مہینہ ہے، بہت اجر کا مہینہ ہے، بہت عبادت کا مہینہ ہے، بڑی برکت کا مہینہ ہے۔ه
اس مہینہ میں یہ فضیلت رکھی گئی ہے کہ نفل کا ادا کر نافرض کے برابر ہے اورفرض کا ادا کر ناستر فرض کے برابر ہے چنانچہ حدیث شریف میں آیا ہے۔
مَنْ تَقَرَّبَ فِیْہِ بِخَصْلَۃٍ کَانَ کَمَنْ أَدّٰی فَرِیْضَۃً فِیْ غَیْرِہٖ الخ۔
یعنی جس شخص نے اس مہینہ میں اللہ تعالی سے قرب حاصل کیا کسی نفلی خصلت کے ساتھ تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے غیر رمضان میں فرض ادا کیا۔
یعنی اس ماہ میں نفل کا ایسا ثواب ہوتا ہے جیسا کہ دوسرے مہینوں میں فرض کا، جس میں ہر نیک کام داخل ہوگیا، (خواہ نماز ہو نفل صدقہ ہو یا اور کوئی نیک کام ہو)۔
(احکام رمضان، صفحہ 25، ملفوظات حکیم الامت، مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ)

 



Leave a Comment