Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



گود بھرائی کی رسم؟



سوال: رخصتی کے چار یا پانچ دن بعد دلہن رشتہ دار کا یہاں جاتی ہے اس دلہن کی گود بھرائی کی رسم کی جاتی ہے شرعا ایسا کرنا کیسا ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: گود بھرائی کی رسم کا شریعت مطہرہ میں کوئی ثبوت نہیں، بلکہ یہ ہندوانہ رسم اور ناجائز ہے، لہذا اجتناب لازم ہے۔
مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح میں ہے: وعنہ، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم۔ (رواہ أحمد، وأبو داود)
(وعنہ): أی عن ابن عمر (قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم (من تشبہ بقوم): أی من شبہ نفسہ بالکفار مثلا فی اللباس وغیرہ، أو بالفساق أو الفجار أو بأہل التصوف والصلحاء الأبرار۔ (فہو منہم): أی فی الإثم والخیر۔ قال الطیبی: ہذا عام فی الخلق والخلق والشعار، ولما کان الشعار أظہر فی التشبہ ذکر فی ہذا الباب۔ قلت: بل الشعار ہو المراد بالتشبہ لا غیر۔ (کتاب اللباس: 7/ 2782، ط: دار الفکر)

 



Leave a Comment