Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



دوسرے کی طرف سے عمرہ کرنا ؟



سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ عمرہ زندوں کے نام سے کرسکتے ہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: جی ہاں! کسی دوسرے کی طرف سے ایصالِ ثواب کے مقصد سے عمرہ کرنا جائز ہے خواہ وہ دوسرا زندہ ہو یا انتقال کرچکا ہو، اور جس کی طرف سے عمرہ کیا جائے گا اسے عمرہ کا ثواب مل جائے گا:
قال فی الدر (مع الرد ۴: ۰۱، ۱۱ ط مکتبہ زکریا دیوبند): الأصل أن کل من أتی بعبادۃ ما لہ جعل ثوابہا لغیرہ وإن نواہا عند الفعل لنفسہ لظاہر الأدلۃ اھ وفی الرد: قولہ: ’’لغیرہ‘‘: أی: من الأحیاء والأموات بحر عن البدائع اھ

 



Leave a Comment