Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



عورت کا بلیڈ استعمال کرنا؟



سوال: کیا عورتیں ریزر یا بلیڈ سے اپنے بال صاف کرسکتی ہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: جاننا چاہیے کہ عورت کے لیے زیرِ ناف بالوں کا اکھاڑنا مسنون ہے، لیکن اگر عورت کو زیر ناف اور بغل کے بال اکھاڑنے میں تکلیف ہو، تو اس کے لیے بلیڈ یا استرہ استعمال کرنے سے بہتر کریم، پاو?ڈر وغیرہ سے بال صاف کرنا ہے۔اور بلیڈ کا استعمال بھی جائز ہے۔البتہ نفسِ سنت مطلقاً بال صاف کرنے سے حاصل ہوجائے گی، چاہے کسی بھی طرح بال صاف کیے جائیں۔
قال الطحطاوی: والسنۃ فی حلق العانۃ أن یکون بالموسی؛ لأنہ یقوی، وأصل السنۃ یتأدی بکل مزیل؛ لحصول المقصود وہو النظافۃ، وقال النووی: الأولی فی حقہ الحلق، وفی حقہا: النتف، والإبط أولی فیہ النتف؛ لورود الخبر''. (حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی، ص: ۵۲۷، کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ، ط: دار الکتاب) وقال ابن عابدین: ''والسنۃ فی عانۃ المرأۃ النتف، وقال قبیلہ عن الہندیۃ: ولو عالج بالنورۃ، یجوز.'' (رد المحتار: ۹/ ۵۸۳، کتاب الحظر والإباحۃ، باب الاستبراء وغیرہ) فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment