Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



اولاد کے بارے میں فیصلہ کا حق؟



سوال: کیا اولاد کے نکاح کے فیصلے والدین کے علاوہ رشتہ داروں کو لینے کا بھی حق حاصل ہے شریعت میں؟؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: اولاد کے بارے میں والدین کوہی اختیار ہوتا ہے ، بلکہ والدین کے فرائض میں یہ بات داخل ہے۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس کے ہاں بچہ پیدا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اس کا اچھا نام رکھے، اسے ادب سکھائے اور جب وہ بالغ ہو جائے تو اس کی شادی کر دے، اگر وہ بالغ ہو جائے اور وہ (والد) اس کی شادی نہ کرے اور وہ کسی گناہ (زنا وغیرہ) کا ارتکاب کر لے تو اس کا گناہ اس کے والد پر ہے۔ (مشکوۃ)۔‘‘ ہاں اگر بڑے لوگ مشورے کے طور پر مصلحتاً کسی وجہ سے منع کریں اور اس میں خیر ہو تو الگ بات ہے۔

 



Leave a Comment