Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



قرآن کریم گرنے پر کفارہ؟



سوال: سلام کے بعد عرض یہ کہ اگر قرآن مجید ہاتھ گرجائے توکیا کفارہ اداکرے اور اگر ایک ساتھ تین قرآن مجید ہاتھ سے گرجائے پھر کیا حکم ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر غلطی سے بلاقصد و ارادے کے قرآن پاک ہاتھ سے گرجائے تو اس بے احتیاطی پر توبہ و استغفار کرنا چاہیے، تاہم اس سے کوئی مالی کفارہ لازم نہیں آتا، اپنے طور پر کچھ صدقہ کرنا چاہے تو کر سکتا ہے، لیکن اس کو لازمی نہ سمجھا جائے۔

 



Leave a Comment