Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



آنلائن زکوۃ دینا؟



سوال: ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر گوگل پے، فون پے کے ذریعہ زکوۃ کی رقم بھیج دی جائے تو کیا اس سے مستحق مالک بن جائے گا یا نہیں؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: زکاۃ کی رقم گوگل پے، فون پے کے ذریعہ بھیجنا درست ہے۔ اس سے مستحق کی ملکیت ثابت ہو جائے گی۔ تاہم یہ ملحوظ رہے کہ اگر گوگل پے، فون پے رقم بھیجنے پر سروس چارجز لیتا ہے تو یہ رقم زکاۃ میں شمار نہیں ہوگی۔

 



Leave a Comment