Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



رقم ٹرانسفر پر زائد رقم لینا؟



سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ حضرت ایک مسئلہ درپیش ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں ۔
مسئلہ یہ ہے کہ ایک آدمی آفس کھول رکھا ہے جس میں وہ روپے ٹرانسفر کا کام کرتا ہے اور ہر ہزار(1000) روپے پر دس (10) روپے چارج لیتا ہے مثلاً اگر میں نے دو ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں ڈلوایا تو اسے مجھے دو ہزار بیس روپے دینے ہونگے یا میں نے اس سے دو ہزار نقد لیا تو دو ہزار بیس روپے اس کے اکاؤنٹ میں جمع کرنا ہوگا کیا یہ صورت جائز ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورتِ مسئولہ میں گوگل پے اور فون پے ایپ کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کی صورت میں جو مزید رقم لی جاتی ہے اگر ٹرانسفر کرنے والا اس کام کے لیے محنت اور وقت صرف کرے اور وہ اجیر بن کر اپنے عمل کی طے شدہ اجرت وصول کرے تو اس کے لیے مزید رقم لینا شرعًا جائز ہے۔
در مختار میں ہے: وشرعاً (تملیک نفع) مقصود من العین (بعوض) (فتاوی شامی،کتاب الاجارۃ،ج:۶،ص:۴،سعید)
فتاوی ہندیہ میں ہے: (أما تفسیرہا شرعا) فہی عقد علی المنافع بعوض، کذا فی الہدایۃ.'' (کتاب الاجارۃ،ج:۴،ص:۴۰۹،دارالفکر)

 



Leave a Comment