Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



استغفار کب پڑھیں؟



سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و وبرکاتہ معلوم یہ کرنا ہے کہ استغفار صرف فرض نماز کے بعد پڑھنا ہے یا ہر نماز کے بعد چاہے سنت ہو یا نفل ہو یا واجب ہو؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: جن فرضوں کے بعد سنت و نوافل ہیں ان میں یہی حکم ہے کہ بعد سلام مختصر دعاء کرکے سنت و نوافل میں مشغول ہو جائیں لمبی دعائیں یا اَوراد وتسبیحات یا استغفار کی وجہ سے سنت کی ادائیگی میں تاخیر ہوگی اور یہ مکروہ ہے۔ البتہ جن فرضوں کے بعد سنت نہیں جیسے فجر و عصر ان میں جب چاہے پڑھ سکتا ہے سب درست ہے۔ استغفار ہر نماز کے بعد بھی پڑھ سکتا ہے کوئی حرج نہیں ہے۔

 



Leave a Comment