Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



جمعہ کے دن عصر کے بعد درود کا حکم؟



سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت کیا جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد درود پڑھنا ضروری ہے جو احادیث ذکر کرتے ہیں کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: ہاں اس درود کو اسی (80) مرتبہ پڑھنا ثابت ہے، فرض یا واجب نہیں ہے ، اس درود شریف کو عام دن میں بھی چلتے پھرتے بھی پڑھ سکتے ہیں، سب سے افضل درود شریف درود ابراہیمی ہے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے، اس لیے آپ اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے،ہر وقت اس درود شریف کو پڑھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ آپ کسی مختصر درود شریف مثلاً ’’اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ‘‘ اور ’’صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ‘‘ کو بھی اپنا معمول بنا سکتے ہیں۔

 



Leave a Comment